کامیڈی فلم ’ پیڈنگٹن2 ‘کانیاٹریلر جاری

July 26, 2017

شہرہ آفاق کتاب پر مشتمل بھالو کے افسانوی کردار پر مبنی ہالی ووڈ فلم پیڈنگٹن کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

پال کنگ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونے والی فلم پیڈنگٹن کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک نٹ کھٹ بھالو کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کی ناک میں دم کرتا نظر آئے گا۔

فلم میں بھالو کی آواز اداکار بین وہیسا نے ریکارڈ کروائی ہے جبکہ اداکاروں میں ہیو گرانٹ،برینڈن گلیسن،سیلی ہاکنز،جولی والٹرز،پیٹر کپالڈی اور میڈیلین ہیرس سمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم 10نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔