کترینہ کیف کے ہاتھوں کے بغیر پش اپس، مداح حیران

July 26, 2017

بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف نا صرف اپنی اداکاری اور پر کشش شخصیت کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں بلکہ کئی مختلف اورشاندار اسٹنٹس پرفارم کرکے مداحوں کے دل جیتنا بھی خوب جانتی ہیں۔

جی ہاں،حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بغیر ہاتھوں کے پش اپس لگا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کترینہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کے سیکوئل ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اس حوالے سے کترینہ نے انسٹاگرام پر اپنی پش اپس کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اپنی پرفامنس کیلئے سیٹ پر تیار ہو رہی ہوں‘‘۔

کترینہ نے جس انداز میں پش اپس لگائے اس طرح اچھے اچھے باڈی بلڈرز کے لئے بھی ایسا کرنا مشکل ہوگا۔ اداکارہ نے بغیر ہاتھوں کے پش آپس لگاکر شائقین کو نا صرف حیران کردیا بلکہ اس ویڈیو نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا ۔

کترینا کی یہ ویڈیو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔