علیحدگی کے بعد توجہ بچوں کی پرورش پر ہے، انجلینا جولی

July 27, 2017

معروف اداکارہ انجلینا جولی کہتی ہیں کہ شوہر سے علیحدگی کے بعد اب ان کی تمام تر توجہ فلموں کے بجائے بچوں کی بہتر پرورش پر ہے۔

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ وہ اچھی ماں بننے کے لیے کھانا پکانا سیکھ رہی ہیں۔

ایک امریکی جریدے کو دیے جانے والے انٹرویو میں ایک سے زیادہ بار دنیا کی پرکشش ترین خاتون کا خطاب پانے والی حسینہ کا کہنا ہے کہ وہ کھانا پکانے کی کلاسز لے رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ برتن دھونے سے لے کر گھر کے عام کام خود کرتی ہیں حتیٰ کہ گھر میں موجود گند تک خود صاف کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب خود کو زیادہ بہتر عورت تصور کرتی ہیں اور ان کی نظر میں ترجیح ان کا خاندان ہے۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی کی بطور ڈائریکٹر فلم ’’ first they killed my father ‘‘ ریلیز کے لیے تیار ہے۔