عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونا مہنگا

July 29, 2017

عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران خام تیل 8 اعشاریہ 6 فیصد اور سونا 1 فیصد سے زائد مہنگا ہوگیا۔

ہفتہ وار خام تیل اور سونے کی قیمتوں کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے خام تیل 3 ڈالر 94 سینٹس مہنگا ہوکر دو ماہ کی بلند سطح 49 ڈالر 71 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 14 ڈالر 30 سینٹس اضافے سے ایک ماہ کی بلند سطح 1275 ڈالر 30 سینٹس پر پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں شرح سود میں برقرار رکھنے پر سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کے سودوں میں خریداری دیکھی گئی۔ دوسری جانب امریکا میں تیل کے ذخائر کم ہونے اور ساتھ سعودی عرب کا تیل کی برآمدات میں کمی پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔