ماسکو :عدالت میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

August 02, 2017

روس کے دارالحکومت ماسکو کی ایک عدالت میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق ماسکو کی ایک مقامی عدالت میں 5 افراد پر مشتمل گینگ کے خلاف سماعت جاری تھی کہ اچانک گینگ کے ممبران نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ شروع کردی۔

سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک جبکہ دیگر 2 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد عدالتی کارروائی روک دی گئی اور عمارت کو خالی کرالیا گیا۔