چین کے نائب وزیراعظم آج پاکستان آئیں گے

August 13, 2017

چین کے نائب وزیراعظم وانگ ینگ دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی نائب وزیراعظم یہ خیر سگالی دورہ صدر شی جن پنگ کی خصوصی ہدایت پر کررہے ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ کا مقصد پاکستان کی 70 سالہ جشن آزادی کی تقریبات میں شریک ہونا ہے۔ اپنے دورے کے دوران وہ 14 اگست کو پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔

اپنے اس دورہ میں چینی نائب وزیراعظم ، صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقاتیںکریں گے ۔