منرل واٹر کی بوتلیں دانتوں کی تباہی کی وجہ قرار

August 13, 2017

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ منرل واٹر کی بوتلیں آپ کے دانت تباہ کررہی ہیں۔

حالیہ تحقیق کے مطابق ماہرین نے کہا کہ انھوں نے مشہور و معروف برانڈ کے پانی کی بوتلوں پر تحقیق کی ہے، بعض برانڈز میں تو نقصان پہنچانے والا pH لیول بہت زیادہ تھا اور فلورائڈ کی ناکافی تعداد پائی گئی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسا پانی جس میں زیادہ ایسڈ ہو پینا دانتوں کیلئے خطرناک ہے۔

اگر pHلیول زیادہ ہو تو ہمارے دانتوں کی اوپری سطح جھڑنے لگتی ہے اس لئے احتیاط کی ضرورت ہے۔