عمران خودکوبرطانوی ذہنی غلامی سےنہیں نکال پائے، گلالئی

August 13, 2017

پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا وڈیو بیان سامنے آیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ 20لاکھ مسلمانوں کی قربانی سےبرطانیہ کی غلامی سےنجات ملی مگر عمران نیازی خودکوبرطانوی ذہنی غلامی سےنہیں نکال پائے ۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کاخیرمقدم کر کے اب عمران برطانوی طرزکےکمیشن کامطالبہ کر رہے ہیں ۔

منحرف رکن اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کے فیصلےیہاں کےآئین کےمطابق ہوں گے،پاکستان کےآئین پرمجھےاورتمام پاکستانیوں کواعتمادہے۔عمران بتائیں ان کو پاکستان کےآئین پراعتمادکیوں نہیں؟