شعیب ملک نےٹی 20 میں 7 ہزار رنز مکمل کرلیے

August 13, 2017

کرکٹرشعیب ملک نے کیربین پریمیئرلیگ میں بارباڈوس کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے 7ہزار رن مکمل کر لیے۔

اس طرح شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7ہزار رنز بنانےوالے پہلے پاکستانی اور ایشیائی کرکٹر ہیں۔

کیربین پریمیئرلیگ میں بارباڈوس کے لیے کھیلتے ہوئے شعیب ملک نے 51رنز کی اننگز کھیلی ،7ہزار رنز بنانے والے شعیب ملک دنیا کےساتویںکھلاڑی ہیں۔