معلوم نہیں میاں صاحب کیا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

August 13, 2017

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انھیں نہیں پتا میاں صاحب کیا کرنا چاہ رہے ہیں، میاں صاحب جب حکومت میں تھے توانھیں پارلیمنٹ کیوں یاد نہیں آئی؟

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اب آرٹیکل 62،63 کوختم کروانا چاہتے ہیں، میاں صاحب حکومت میں رہ کراپوزیشن کرناچاہتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ملک سے دہشت گردی ختم کرنے میں بالکل ناکام ہوگئی، خوشی ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ دھماکےکے بعد وہاں گئے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہناتھا کہ چنیوٹ کا جلسہ بہت کامیاب رہا، اگلاجلسہ ہزارہ ڈویژن اور اٹک میں ہوگا، انہوں نے کوئٹہ دھماکے کی بھی بھرپور مذمت کی ۔