ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ کاٹریلر جاری

August 15, 2017

مشہور زمانہ ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ کا13واں حصہ متعارف کروادیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی:ورلڈ وار2‘ کا نیاٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

سلیج ہیمر گیمز کے پیش کردہ اس ویڈیوگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایڈونچر اور ایکشن شامل ہے بلکہ نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

ماہر نشانے باز فائٹرز، ہتھیاروں سے لیس طاقتور کھلاڑیوں اور خطرناک دشمنوں کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم پلے اسٹیشن فور کیلئے موزوں ہے جو 3نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔