جےیو پی کے تحت تحریک پاکستان کے شہداء کے لئے قرآن خوانی

August 16, 2017

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علمائےپاکستان حیدرآباد کے تحت شہدائے تحریک پاکستان اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے مختلف مقامات پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی۔ جے یو پی حیدرآباد کے صدر حاجی معین شیخ نے رحمان ٹاؤن، مدینہ مسجد، سرے گھاٹ چوک پر پرچم کشائی کی تقریبات سے خطاب کیا۔