ہندوستان کو یوم آزادی مبارک،چلو کام کرتے ہیں امن،رواداری اور محبت کیلئے شاہد آفریدی کا ویب سائٹ پر پیغام

August 16, 2017

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بیٹسمین شاہد آفریدی نے بھارت کویوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے امن، رواداری اور محبت کی حمایت کی ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہندوستان کو یوم آزادی مبارک پڑوسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئےگی ۔ چلو کام کرتے ہیں امن، رواداری اور محبت کیلئے۔