ملائیشیا کی شہزادی نے نو مسلم نوجوان سے شادی کرلی

August 16, 2017

ملائیشیا کی شہزادی امینہ نے ہالینڈ کے نومسلم سابق ماڈل محمد عبداللہ سے شادی کرلی۔

اکتیس سالہ شہزادی امینہ ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم اسماعیل کی اکلوتی صاحبزادی ہیں جن کے 5 بھائی ہیں اور وہ اپنے والد کی اولاد میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

شادی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور تقریب کو عوام کے لیے بڑی اسکرین پر بھی دکھایا گیا۔

شہزادی امینہ کے شوہر 28 سالہ محمد عبداللہ سابق ڈچ ماڈل اور مقامی فٹ بال کلب کے مارکیٹنگ افسر رہ چکے ہیں۔

دونوں کی ملاقات ایک کیفے میں ہوئی تھی جہاں شہزادی غیرملکی کو اپنا دل ہار بیٹھیں ۔ شہزادی کو روایت کے مطابق صرف ساڑھے 22 رنگٹ (551 روپے) کا مہر دیا گیا۔

شادی میں دلہن نے ملائشیا کا روایتی عروسی لباس زیب تن کررکھا تھا اور دلہا سفید کرتا پاجامے میں ملبوس تھا۔

شادی کے موقع پر شاہی محل اور پورے شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کی جنوبی ریاست میں بادشاہت کا ایک منفرد نظام رائج ہے اور ہر پانچ سال کے بعد نو ریاستوں کے حکمرانوں میں سے کسی ایک کو بادشاہت سونپ دی جاتی ہے۔