بیلجئیم :باتھ ٹب سے بنی دلچسپ کشتیوں کی ریس

August 16, 2017

بیلجئیم میں باتھ ٹب سے بنی دلچسپ اور انوکھی کشتیوں کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر عمرکے افراد نے زوروشور سے حصہ لیا اور جیتنے کی دھن میں ایک دوسرے سے آگے بڑھتے ہوئے دکھائی دئیے۔

ہر سال منعقد کی جانے والی اس دلچسپ ریس میں جہاں شرکاء نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہوئے گھر میں ہی باتھ ٹب سے کشتیا ں تیار کیں وہیں خود بھی دلچسپ و عجیب کاسٹیوم زیب تن کئے مقابلے میں شرکت کے لیے پہنچے۔

اس موقع پر مقابلے میں شریک تمام افراد نے مختلف ڈیزائن کی کشتیاں تیار کیں لیکن کم وزن ہونے کے باوجود ان کے ساتھ پانی میں نبرد آزما ہوتے نظر آئے اور کوئی اِدھر تو کوئی اْدھر پانی میں لڑھکتا دکھائی دیا۔

مقابلے کے آخر میں سب سے زیادہ دیر تک پانی میں تیرنے والی تیز رفتار کشتی،منفرد ڈیزائن اور سب سے تیزی سے ڈوبنے والی کشتی کو انعامات سے نوازا گیا۔