کوئی گالی نہیں دی، عمر اکمل جھوٹ بول رہے ہیں، مکی آرتھر

August 16, 2017

پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمر اکمل کو کوئی گالی نہیں دی، وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ عمر اکمل سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں میں شامل نہیں، اس لیے ان کا حق نہیں کہ وہ سپورٹ اسٹاف کو استعمال کریں۔

واضح رہے کہ کرکٹر عمر اکمل نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

مکی آرتھر نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے سامنے مجھے گالیاں دیں، گندے الفاظ بولے، سینئر کھلاڑیوں نے مکی آرتھر کو گالیاں دینے سے نہیں روکا۔

واضح رہے کہ عمر اکمل اور مکی آرتھر دونوں ہی تنازعات اور جھگڑوں کے لیے مشہور ہیں۔