چین میں ہاتھیوں کی تین ٹن پھلوں سے تواضع

August 16, 2017

انسانوں کی دعوتِ عام تو اکثر ہوتی ہے لیکن چین میں اب جانوروں کی بھی دعوتیں کی جانے لگی ہیں۔

چینی صوبے یونان میں ہاتھیوں کی تین ٹن پھلوں سے تواضع کی گئی جس میں کل 10ہاتھیوں نے جی بھر کر ترو تازہ پھلوں کے مزے اُڑائے۔

ایک بڑی میز پر بفٹ اسٹائل میں رکھے پھلوں کو کھاتے ہوئے ہاتھی بے حد خوش تھے۔

ان ہاتھیوں کے ارد گرد موجود لوگ بھی اس منظر کو تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں محفوظ کرتے دکھائی دئیے جبکہ ننھے بچے ان ہاتھیوں کو نہلاتے اور ان کے ساتھ کھیلتے رہے۔