مسلم لیگ ن آسٹریا کے زیراہتمام پاکستان ڈے کی تقریب

August 17, 2017

ویانا(ویانا اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر حاجی شاہد محمود کی زیرصدارت70ویں جشن یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقادکیا گیا اور آزادی کا کیک کاٹا گیا۔تقریب میں صدر حاجی شاہد محمود ،نائب صدر الحاج شیخ وحید احمد، نائب صدر حاجی محمد اعظم ،چیئرمین حاجی غلام اظہر،جنرل سیکرٹری احسان اللہ فاروقی،عمرخطاب خان ،حاجی سلطان احمد، پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا یوتھ ونگ کے صدر سہیل عامر و،حاجی قاسم علی،حاجی ارشد باجوہ و دیگر نے شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز عمر خطاب کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔جنرل سیکرٹری احسان اللہ فاروقی نے نظامت کے فرائض ادا کیے ۔حاجی شاہد محمود نےکہا ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں پاکستان کی صورت میں ایک آزاد ملک پاکستان ملا، ہمارا ملک جغرافیہ کے لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہمارا ملک معدنیات سے مالا مال ہے اور جب بھی پاکستان نے ترقی کی مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہوئی اورپاکستان میں سی پیک گیم چینجر ہے۔سہیل عامرنے کہاکہ اگر آزادی کی قدر و قیمت پوچھنی ہے تو کشمیراورفلسطین سے پوچھیں، خدا کا شکر ہےکہ ہم پاکستان میںپیدا ہوئے اور آزادی کی سانس لے رہے ہیں ۔

شیخ وحید احمد نے کہا کہ پاکستان بنانے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیاں دیں اور پاکستان نے ہم کو سب کچھ دیا۔عمر خطاب خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی خدمت کی ہے جس کا ثبوت پاکستان میں آج بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے ،ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔تقریب میں جشن یوم آزادی پاکستان کی خوشی میں مسلم لیگ ن آسٹریا کی قیادت نے مل کر کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو پاکستا ن کی آزادی کی مبارک با دی اور نواز شریف اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور آخر میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور امن و امان کیلئے دعا کی گئی ۔