منہاج القرآن آسٹریا کی سالانہ میلاد کانفرنس 25نومبرکو ویانا میں ہوگی

August 17, 2017

ویانا(نمائندہ جنگ)منہاج القرآن آسٹریا کے زیر ِاہتمام 17ویں سالانہ میلاد کانفرنس 25نومبربروزہفتہ ویانا میں منعقد ہوگی جس میں منہاج القرآن یورپ کے سکالر کی بطور مہمان مقررآمد متوقع ہے،مقامی علمائے کرام، سماجی شخصیات، اور مقامی ثناخوانانِ مصطفی ﷺ بھی کثیر تعداد میں شرکت کرینگے۔ منہاج القرآن آسٹریا کے میڈیا ترجمان کے مطابق حسبِ سابق کانفرنس میں خواتین و حضرات اور بچوں کی شرکت کا انتظام ہوگا اور اختتام پر ضیافت کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔