انڈونیشیا میں پھولوں کے سالانہ میلے کاانعقاد

August 17, 2017

موسمِ بہار میں جہاں درخت اور پودے مختلف اقسام کے پھلوں اور پھولوں سے لد جاتے ہیں وہیں دنیا میں کئی مقامات پر پھولوں کی رنگا رنگ نمائشیں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

انڈونیشیا کے شہر توموہون میں بھی پھولوں کے سالانہ میلے کاانعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر شہر کی سڑکوں پر ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں پھولوں سے سجے درجنوں فلوٹس نے حصہ لیا۔

پریڈ میں شریک فنکاروں نے پھولوں سے مزین ملبوسات زیب تن کرکے روایتی رقص کا شاندار مظاہرہ کیا جبکہ اس موقع پر موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔