لاہور: بچہ کھلے مین ہول میں گر کر ہلاک

August 17, 2017

لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں 3سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر ہلاک ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 3سال کا اذان اپنی والدہ کے ساتھ جا رہا تھا کہ کھلے مین ہول میں گر گیا۔

ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچیں اور بچے کو تشویشناک حالت میں مین ہول سے نکالالیکن بچہ اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

بچے کے والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے جس پر پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔