آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ برقعہ پہن کر ایوان میں آ گئیں

August 17, 2017

آسٹریلیا کی رکن پارلیمنٹ پالین ہینسن برقعہ پہن کر ایوان میں آ گئیں،اٹارنی جنرل نے ان کے اس اقدام کی مذمت کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سینیٹر پالین ہینسن برقعے پر پابندی کیلئے مہم چلا رہی ہیں۔ برقعے پر پابندی کے خلاف آسٹریلوی پارلیمنٹ میں آج بحث ہوگی۔

اٹارنی جنرل جارج برینڈس نے رکن پارلیمنٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا برقعہ پہن کر آناکسی کو ناگوار گزر سکتا ہے۔