منچلے نوجوان کا شارک کے قریب کائٹ بورڈنگ کا مظاہرہ

August 17, 2017

دنیا بھر میں کئی منچلے نوجوان شہرت حاصل کرنے کی دھن میں اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتے اور بڑے سے بڑا خطرہ مول لیتے ہیں۔

سڈنی میں بھی ایسے ہی ایک جانباز نوجوان نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کائٹ بورڈنگ کرتے ہوئے شارک کے قریب سے گزرنے کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

اس موقع پر خطروں کے کھلاڑی اس نوجوان نے آتی ہوئی لہر کے ساتھ شارک کے قریب سرفنگ کرکے نہ صرف شائقین کو دنگ کردیا بلکہ اس نوجوان کے اس خطرناک کارنامے کو دیکھتے ہوئے خوب داد بھی دی۔