پورٹ آف اسپین میں سالانہ سرپرائزڈنر کا انعقاد

August 17, 2017

جمہوریہ ٹرینیڈاڈو ٹوباگو کے دار الحکومت پورٹ آف اسپین میں ایک سر پرائزڈنر کا انعقادکیا گیا جس میں مہمانوں کوای میل کے ذریعے ایک مطلوبہ مقام پر سفید رنگ کا لباس پہن کر آنے کی دعوت دی گئی۔

ڈائنر این بلینک نامی اس منفرد ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے سماجی روابط کی ویب سائٹ کا سہارا لیا گیا جس کے بعد مطلوبہ وقت اور مقام پرسینکڑوں افراد سفیدرنگ کا سادہ لباس پہن کر جمع ہوگئے ۔

اس ڈنر کا مقصد آپس میں مل بیٹھ کر خوشگوار وقت گزارنا تھا جس کیلئے کھانے پینے کی چیزوں سے لے کر سجاوٹ کی اشیاء اور بیٹھے کا انتظام تک انہیں مہمانوں نے کیا جہاں سب کچھ سفید ہی سفید تھا جیسے کہ چاروں طرف برف کی چادر بچھی ہوئی ہو۔

ایونٹ میں شریک مہمانوں نے لذیذ کھانوں کے ساتھ موسیقی کا بھی بھرپور لطف اْٹھایا۔