ویڈیو گیم 'پوکی مون گوکا بخار چینی شخص کے سر پر سوار

August 17, 2017

یوں تو آپ نے ویڈیو گیم کے کئی دیوانے دیکھے ہوں گے لیکن جناب ایسی بھی کیا دیوانگی کہ ایک ہی وقت میں ایک ہی گیم کو ایک نہ دو بلکہ چار موبائل فون میں کھیلا جائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی شخص کو ہی دیکھ لیں جس کے سر پر ویڈیو گیم پوکی مون گوکا بخار اس قدر سوار ہے کہ پکاچو کو پکڑنے کیلئے ایک ہی وقت میں چار موبائل فونز پر 'پوکی مون گو گیم کھیل رہا ہے۔

یوں پکاچوکو پکڑنے کی دھن میں مگن چینی شخص کی ویڈیو وائرل ہو چکے ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پوکی مون گو ایک ایسا گیم ہے جس میں غیر حقیقی جانور نما مخلوق کو پوکی بال میں پکڑا جاتا ہے۔