ٹرمپ آج افغانستان سے متعلق حکمت عملی طے کریں گے

August 18, 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قومی سلامتی سے متعلق معاملات میں ٹیم کے ساتھ مشاورت کر کے افغانستان کے بارے میں نئی حکمت عملی طے کریں گے۔

آج ہونے والی مشاورت کے دوران جنوبی ایشیا سے متعلق نئی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

اس سے پہلے وزیر دفاع جیمز مے ٹِس کانگریس کی ایک سماعت میں اعتراف کر چکے ہیں کہ امریکا افغانستان میں جنگ نہیں جیت رہا ۔

ذرائع کے مطابق اب توقع کی جا رہی ہے کہ نئی حکمت عملی طے کرنے میں پاکستان اور بھارت کو بھی شریک کیا جائے گا لیکن دونوں کے افغانستان میں کردار کے بارے میں سوالات اب بھی جواب طلب ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں اس وقت 8 ہزار 400 امریکی فوجی موجود ہیں۔