نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی،لنکا شائر کی کامیابی،جنید کی عمدہ بولنگ

August 18, 2017

مانچسٹر(نیوز ایجنسیز) نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لنکا شائر نے وورسیسٹر شائر کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امید جگالی، جوز بٹلر نے ناقابل شکست 52 رنز بنا کر اور جنید خان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں وورسٹرنے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، بریٹ ڈی اولیویرا 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، جنید خان نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں لنکا شائر نے مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جوز بٹلر 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔