جاوید جہانگیر نے آڈیٹر جنرل کا حلف اٹھا لیا

August 18, 2017

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) جاوید جہانگیر نے 20ویں آڈیٹر جنرل کا حلف اٹھا لیا ہے ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جمعرات کو ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب محمد عارف ، آڈیٹر جنرل آفس اور سپریم کورٹ کے افسران اوردیگر شخصیات شریک ہوئیں۔