اکیس جولائی سے معطل ’انٹراکشمیر ٹریڈ‘ بحال

August 18, 2017

21 جولائی سے معطل انٹراکشمیر ٹریڈ کو بحال کردیا گیا،سرحد کے دونوں پار تجارتی سرگرمیاں کنٹرول لائن پر ڈرائیورز کے احتجاج کی وجہ سے معطل تھیں۔

انٹرا کشمیر ٹریڈ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آلو پیاز سے بھری ایک جیپ نے کنٹرول لائن عبور کی تھی جبکہ چکوٹھی میں پھنسے22 ٹرکوں کوٹریڈاینڈ ٹریول اتھارٹی حکام نے پولیس کی حفاظت میں راولپنڈی روانہ کردیا ہے۔

تجارتی سرگرمیاں کنٹرول لائن پر ڈرائیورز کے احتجاج کی وجہ سے معطل تھیں،مقبوضہ کشمیر میں مبینہ اسمگلنگ کے الزام میں 3ٹرک ڈرائیورز کوگرفتار کیاجاچکا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیوروں نے انٹراکشمیر ٹریڈ کی بحالی ڈرائیوروں کی رہائی سے مشروط کررکھی ہے۔