کوالا لمپور میں رنگا رنگ سالانہ فیشن ویک

August 18, 2017

مالائیشیاکے دار الحکومت کوالا لمپورمیں رنگا رنگ سالانہ فیشن ویک کی رونقیں جاری ہیں جس میں مختلف ممالک کے 150سے زائد نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔

پانچ روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیر رہی ہیں ۔

سولہ اگست سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 5روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 20اگست کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔