فن لینڈمیں چاقو سےحملہ ، 2افرادہلاک ،6زخمی

August 18, 2017

فن لینڈکےشہرترکو میں چاقو سے کئے گئے حملےمیں 2افرادہلاک اور6زخمی ہوگئے۔

فن لینڈپولیس حکام کےمطابق ترکو میں چاقو حملے کےالزام میں مشتبہ شخص کو ٹانگ میں گولی مار کر گرفتار کر لیاگیا ہے، جبکہ مشتبہ ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے،واقعے کےبعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا دہشتگردی سے تعلق ابھی واضح نہیں ہے،دوسری جانب جرمنی کےشہر وپرٹال میں بھی چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہوگیا،پولیس نے علاقے کامحاصرہ کرکےمشتبہ ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔