صبا قمرکا ووگ انڈیا کے لیے فوٹو شوٹ

August 19, 2017

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے بالی ووڈ میں اینٹری دے دی اور ساتھ کامیابی کے جھنڈے بھی گاڑ دیے ہیں۔

اداکار عرفان صدیقی کے ساتھ فلم ’ہندی میڈیم ‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ صبا قمر نے اب معروف بھارتی میگزین ’ووگ انڈیا‘ کے لیے برائیڈل فوٹو شوٹ بھی کیا ہے۔

صبا قمر کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لینے والے ماڈل شہزاد نور کا تعلق بھی پاکستان سے ہی ہے جبکہ صبا نے جو عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہیں وہ پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ ہیں۔

سوشل میڈیا پرصبا قمر کی خوبصورت تصاویر کو مداحوں نے خوب سراہا جبکہ صبا نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس حوالے سے معلومات دی ۔