فلم ’ڈیتھ نوٹ ‘کا نیا ٹریلر جاری

August 19, 2017

خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ تھرلر فلم ’ڈیتھ نوٹ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ایڈم ونگارڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک کتاب کی بدولت ایسی قوت حاصل کرلیتا ہے کہ جس کسی کا نام اس کے صفحات پر لکھے وہ موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔

رائے لی اور ڈین لین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپوریہ فلم 25اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔