چینی لڑکی کا110رسیوں کوپھلانگنے کا عالمی ریکارڈ

August 19, 2017

تیز رفتاری سے رسی کودنے کے لئے بیحد مہارت اور مشق کی ضرورت ہوتی ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی لڑکی کو اگر ہم رسی پھلانگنے کا ماہر کہیں توکچھ غلط نہ ہوگا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک سو دس بچوں پر مشتمل دو ٹیموں نے جہاں رسی گھمائی وہیںاس لڑکی نے 110رسیاں ایک ساتھ 112بار پھلانگنے کا شاندار مظاہرہ کر کے نا صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 90رسیاں ایک ساتھ پھلانگنے کا تھا۔