وزیراعلیٰ پنجاب نےقومی اداروں کیخلاف بیان بازی پرپابندی لگادی

August 19, 2017

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قومی اداروں کیخلاف بیان بازی پرپابندی لگادی۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما اور عہدیدارایسا بیان نہ دیں جس سےقومی اداروں پرآنچ آنے کااندیشہ ہو، پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدیدار قومی اداروں کے وقار کے منافی قیاس آرائی نہ کریں۔