برلن میں سو سالہ معمر شخص کی تیراکی

August 19, 2017

کہتے ہیں جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے انسان کی ہمت بھی وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے اس معمر شخص کی ہمت کو داد دینی چاہئے جو اس ادھیڑ عمر میں بھی تیراکی کا شوق رکھتے ہیں۔

برلن سے تعلق رکھنے والے سو سالہ یہ معمر شخص نا صرف اس عمر میں ماہرانہ انداز سے تیراکی کرتے ہیں بلکہ انسٹرکٹر کے طور پر نئے آنے والے بچوں کو تیراکی کے گُر بھی سکھاتے ہیں ۔

واضح رہے لیو پولڈ نامی یہ معمر شخص85سال سے تیراکی کر رہے ہیں اور اپنے کرئیر کے دوران ابتک کئی میڈلز بھی حاصل کر چکے ہیں۔