طلعت حسین سے پچاس برس کا تعلق تھا، وہ بہت بڑے انسان تھے، بہروز سبزواری

May 26, 2024

بہروز سبزواری(فائل فوٹو)۔

ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے اداکار طلعت حسین کے انتقال پر انکے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ان سے پچاس برس کا تعلق تھا۔

کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں بہروز سبزواری نے کہا کہ ان سے بہت کچھ سیکھا بھی، وہ بہت بڑے انسان تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں انہیں کبھی غیبت یا برائی کرتے نہیں سنا۔ بہروز سبزواری کے مطابق ہمیں بیٹھنے اٹھنے کی تمیز سکھائی، وہ ریڈیو کی بہت زبردست آواز تھی۔

سینئر اداکار نے مزید کہا کہ ریڈیو کے ڈرامے چلتے تھے بہت سی خواتین ان کے عشق میں مبتلا تھیں۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی کہ طلعت حسین کی طرح ڈائیلاگ کہہ سکیں۔