شہباز شریف کی تنقید نہ کرنے کی بات پارٹی پالیسی ہے، رانا ثناء

August 19, 2017

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اداروں پر تنقید نہ کرنے کی جو بات کی ہے وہی پارٹی پالیسی ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کے لیے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں اس لیے وہ این اے 120 کی ساری انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔

رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز جلسوں سے خطاب ضرور کریں گے،چوہدری نثار کی پچھلی پریس کانفرنس سے ان کی عزت میں اضافہ نہیں ہوا۔