جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عطاءاللہ سپرد خاک

August 19, 2017

ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علمائے اسلام ف کے مقامی رہنما مولانا عطاءاللہ شاہ کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیاگیا۔

مولانا عطاءاللہ شاہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ پنیالہ میں ادا کی گئی۔

عطاءاللہ شاہ کی نماز جنازہ میں مولانا فضل الرحمان کے بھائیوں مولانا لطف الرحمان، مولانا عطاء الرحمان ،مولانا عبید الرحمان اور شہریوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، مولانا عطاءاللہ شاہ ،مولانا فضل الرحمان کے قریبی عزیز بھی تھے۔