کریم بخش شیخ فنکشنل لیگ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات نامزد

August 20, 2017

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کریم بخش شیخ کو فنکشنل لیگ سندھ کا سیکرٹری اطلاعات نامزد کردیا ہے ۔ کریم بخش شیخ انفارمیشن کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ انہیںصحافت اور ادب سے گہرا لگاؤ ہے اور وہ حکومت سندھ کے مختلف شعبوں میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔ انہوںنے این ای ڈی یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور فنکشنل لیگ کے طلبہ ونگ سے وابستہ رہے ۔ فنکشنل لیگ کی قیادت نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا ہے ۔