کسٹم نے بھاری اسلحہ افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

August 20, 2017

پشاور( نمائندہ جنگ )کسٹم سٹیشن طورخم پر کسٹم عملے نے ٹرک کے ذریعے اسلحہ افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اسلحہ کو ٹرک کے خفیہ خانوں میں بڑی مہارت کیساتھ چھپایا گیا تھااطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ٹرک نمبر ای پشاور5715 جو کہ طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جا رہاتھاکہ بارڈر پر کسٹم عملے نے جب ٹرک کی تلاشی لی تو تلاشی کے دوران عملے نے ٹرک کے خفیہ خانوں سے بارہ بورکے 75عدد لانگ رائفل اور بارہ بور کے 219عدد لانگ رائفل برآمد کرکے ڈرائیور کوگرفتار کرلیا جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔