سلمان خان کیساتھ کام کرنا باعث فخر ہے، جیکولن فرنینڈس

August 20, 2017

بالی ووڈ اداکارہ جیکولن فرنینڈس نے کہا ہے کہ میں سلمان خان کی فلم میں کام کرتے ہوئے کبھی بھی اسکرپٹ نہیں دیکھتی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکولن فرنینڈس Jacqueline Fernandez نے کہا ہے کہ دبنگ خان بہت اچھے اور با صلاحیت اداکار ہیں اور ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا باعث فخر ہے، وہ اچھوتے آئیڈیاز پر مبنی فلمیں بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ سلمان خان کی کوئی فلم سائن کرتی ہیں تو انہیں بہت خوشی ہوتی ہے اور وہ اس فلم کے اسکرپٹ کوترجیح نہیں دیتیں۔