ٹیسٹ رینکنگ،کک کی ٹاپ 10 میں واپسی

August 21, 2017

دبئی ( جنگ نیوز ) آئی سی سی نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ اسٹیو اسمتھ بدستور نمبر ون اور جو روٹ نمبر دو بیٹسمین ہیں۔ کین ولیمسن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ ڈبل سنچری میکر الیسٹر کک نے 6 درجے ترقی کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ اظہر علی ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ بولرز میں رویندرا جدیجا ٹاپ پر موجودہیں۔ آسٹریلیا کو ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن بچانے کیلیے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لازمی فتح درکار ہے۔