آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخر کردی

August 21, 2017

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نےگورنر سندھ کی جانب سےیقین دہانی کے بعد 21 اگست سے اعلان کردہ ملک گیرہڑتال موخر کردی۔

چیئرمین کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے اتوار کو گورنر ہائوس کراچی میں سندھ کے گورنر محمد زبیرکے ساتھ طویل مذاکرات کے بعداپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنرسندھ نے معاملہ حل کرنے کا ذمہ لیا ہے ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم کی ٹیم کے ساتھ مزید مذاکرات ہوں گے۔