ن لیگ کےاجلاس کےدوران عالم داد لالیکا کی طبیعت ناساز

August 21, 2017

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران عالم داد لالیکا کی طبیعت ناساز ہوگئی ، اس موقع پر وزیراعظم آفس میں طبی امداد کے لیے ڈاکٹر دستیاب نہیں تھا۔

عالم داد لالیکا کی اسپتال منتقلی کیلئے اسٹریچر بھی دستیاب نہیں تھا جس پر اراکین اسمبلی عالم داد کوخود اٹھاکر اسپتال لے گئے۔

ن لیگ کے رہنما عالم داد لالیکا کی ایک گھنٹے بعد طبیعت سنبھل گئی۔