خوش قسمت راہگیر تیز رفتار کار کی ٹکر سے بال بال بچ گئے

August 22, 2017

یوں تو آپ نے بال بال بچنے کی کہاوت سنی ہی ہوگی لیکن جناب اس کہاوت کا عملی مظاہرہ برطانیہ میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب دو راہگیر تیز رفتار کار کی ٹکر سے بال بال بچ گئے۔

یہ مناظربرطانیہ میں دیکھے گئے جب دو راہگیر سگنل رکنے پر سڑک پار کر رہے تھے کہ سامنے سے آتی تیز رفتار کار رُکنے کے بجائے دوسری گاڑیوں کو اوور ٹیک کرتے ہوئے گزرگیا۔

لمحوں کی دیر کئے بنا دونوں راہگیر پیچھے ہٹے اور کسی بڑے حادثے سے بال بال محفوظ رہے۔