امریکا میں سورج گرہن کے دوران اسکائی ڈائیونگ

August 22, 2017

امریکا میں ایک سو سال بعد مکمل سورج گرہن گزشتہ روزامریکا میں ایک سو سال بعد مکمل سورج گرہن دیکھا گیا اس دوران جہاں لاتعداد افراد سیاہ چشموں میں اس نظارے کو دیکھنے جمع ہوئے وہیں کچھ دیوانوں نے سورج گرہن کے دوران ہزاروں فٹ بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی اور ان لمحوں کو یادگار بنا دیا۔

امریکی ریاست میں خطروں کے یہ کھلاڑی ایک جہاز کے ذریعے آسمان کی بلندی پر پہنچے اورپھر جیسے ہی سورج کو گرہن لگنا شروع ہواتو یہ منچلے جہاز سے کود گئے اور فارمیشن تخلیق کرتے ہوئے یہ نظارہ کیمرے کی آنکھ میں قید بھی کرتے دکھائی دئیے یہاں تک کہ دن رات میں تبدیل ہو گیا اور سورج ایک رِنگ کی مانند دکھائی دیا ۔

سورج گرہن کو انجوائے کرنے کا یہ انداز آن لائن بھی بے حد پسند کیا گیا جسے لاتعداد لوگوں نے دیکھ کر سراہا۔