افغانستان کیلئے امریکاکی نئی پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہیں،بھارت

August 22, 2017

بھارت نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان کیلئے امریکاکی نئی پالیسی کا خیرمقدم کیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں درپیش چیلنجزسےنمٹنے،دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اورسرحدپارتعاون کےخاتمے کیلئےامریکی صدرکےعزم کاخیرمقدم کرتےہیں۔

دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے بھارت کے خدشات بھی مشترکہ ہیں،بھارت، افغانستان کو مددفراہم کرنےوالا پانچواں بڑاملک ہے،اپنی کوششیں جاری رکھےگا۔