سرکاری یونیورسٹیوں میں ترامیم کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کی تشکیل

August 23, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبے کی سرکاری یونیورسٹیوں کے قوانین میں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تجویز کردہ ترامیم کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی کے چیئرمین وائس چانسلروں کی تلاش پر مامور کمیٹی کے رکن پروفیسر ایس ایم قریشی ہیں جبکہ چارٹرز انسپکشن کمیٹی چیئرمین پروفیسر عبدالقادر راجپوت اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کے بانی وائس چانسلر جسٹس ریٹائرڈ قاضی خالد علی اسکے ارکان ہیں۔ کمیٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مسودہ تجاویز کے جائزہ کے علاوہ اپنی تجاویز بھی پیش کرسکے گی، کمیٹی دو ہفتے میں اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔