دائود خان میموریل کرکٹ :پاپوش نگر اور نارتھ شائر کلب کی کامیابی

August 23, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے سی سی اے زون چھ دائود خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاپوش نگر کرکٹ کلب نے سٹی جیم خانہ کو آٹھ وکٹوں سے دوسرے میچ میں نارتھ شائر کرکٹ کلب نے اورنگی مسلم کرکٹ کلب کو دو وکٹوں سے شکست دیدی سٹی جیم خانہ 120رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ جاوید آفریدی 24، ناصر آفریدی 21، یاسین خان 22رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

لیفٹ آرم لیگ اسپنر سجاد خورشید نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ مطلوبہ اسکور پاپوش نگر کرکٹ کلب نے دو وکٹوں پر پو را کرلیا۔ محمد یوسف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 60 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں اورنگی مسلم کرکٹ کلب 132 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ سید کامران علی 33، سید حسن شیرازی نے 24 رنز بنائے۔ محمد عزیر علی اور کامران رحمن نے تین تین ، حزیفہ علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ مطلوبہ اسکور اورنگی مسلم کرکٹ کلب نے آٹھ وکٹوں پر پورا کر لیا ۔

کامران رحمن 24، عبدالمعیز 21رنز نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا شاہ زیب نے تین وکٹیں سلمان حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔